نادرا نے فضائی مسافروں پرنئی پابندی لگادی 

نادرا نے فضائی مسافروں پرنئی پابندی لگادی 
کیپشن: NADRA has imposed a new ban on air passengers

ایک نیوز : نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) نے بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں پر نئی سفری پابندی عائد کردی۔

نادرا کی جانب سے ائیرلائنز انتظامیہ کو مسافروں کے پولیو  ویکسینیشن کارڈ چیک کرنے کی  ہدایات جاری کی گئی ہے۔

نادرا کی جانب سے ملک بھر  کے ائیرپورٹس اور  ائیرلائنز  کو  نئی ہدایات جاری کردی گئی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک سفر کرنے والے مسافر  اپ ڈیٹڈ  آن لائن پولیو کارڈ ساتھ رکھیں، پرانے پولیو ویکسینیشن کارڈ کی معیادختم ہونے پر اپ ڈیٹڈ آن لائن پولیو کارڈ کا حصول لازمی ہے۔