پارٹی عہدےسےمستعفی ہونے کی خبریں، شاہد خاقان بھی بول پڑے

پارٹی عہدےسےمستعفی ہونے کی خبریں، شاہد خاقان بھی بول پڑے
کیپشن: پارٹی عہدےسےمستعفی ہونے کی خبریں، شاہد خاقان بھی بول پڑے

تفصیلات کے مطابق پارٹی عہدے سےمستعفی ہونے کے خبروں پر شاہد خاقان عباسی بھی بول پڑے کہا کہ میں نے پارٹی عہدے سےمستعفی ہونے سےمتعلق کسی میڈیا چینل کو بیان نہیں دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے اس پر تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پارٹی پوزیشن سے استعفے کے معاملے پر کسی میڈیا کو کوئی بیان نہیں دیا۔مسلم لیگ ن کا حصہ ضرور ہوں.

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سینئر نائب صدر سے استعفیٰ مریم نواز شریف کو پارٹی کا چیف آرگنائزر بنائے جانے پر دیا ہے، شاہد خاقان عباسی پارٹی رہنماﺅں سے مشاورت کے بغیر مریم نواز کو پارٹی پوزیشن دینے پر نالاں تھے، انہوں نے مریم نواز کو چیف آرگنائزر بنانے کے اگلے ہی روز پارٹی قیادت کو عہدے سے استعفیٰ بھیجوا دیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ شاہد خاقان عباسی کا استعفیٰ اب تک منظور نہیں کیا گیا ہے۔