بڑے بینکوں کا آئندہ ہفتے کئی برانچزبند کرنے کا اعلان

 بڑے بینکوں کا آئندہ ہفتے کئی برانچزبند کرنے کا اعلان

ایک نیوز: برطانیہ کے بڑے بینکوں نے آئندہ ہفتے کئی برانچوں کو بند کرنے کا اعلان کردیا  ہے جس کے پیشِ نظر ہزاروں بینک ملازمین کے بے روزگار ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہانگ کانگ اینڈ شنگھائی بینکنگ کارپوریشن اور نیٹ ویسٹ کی 20 سے زیادہ برانچز آئندہ ہفتے بند ہوجائیں گی۔ بینک اور بلڈنگ سوسائٹیز رواں سال سیکڑوں برانچیں بند کرنے کے لیے تیار ہیں۔

 صارفین کی جانب سے ڈیجیٹل بینکنگ استعمال کرنے پر بینکوں نے برانچز کی بندش کا اعلان کیا۔ اس ماہ 80 سے زائد بینک برانچز بند ہونے کا خدشہ ہے اور ملک کا سب سے بڑا لارڈز بینکنگ گروپ گزشتہ سال اپنی سیکڑوں برانچز بند کر چکا ہے۔