چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیان پر آئی ایس پی آر کا ردعمل

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیان پر آئی ایس پی آر کا ردعمل
کیپشن: ISPR's response to Chairman PTI Imran Khan's statement(file photo)

ایک نیوز نیوز: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے ادارے اور مخصوص افسر کیخلاف الزامات ناقابل قبول ہیں۔ پاکستان کی فوج ایک انتہائی پیشہ ور اور نظم و ضبط کی حامل فورس ہے۔ 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کا ایک مضبوط اور انتہائی مؤثر اندرونی احتسابی نظام ہے۔ وردی پوش اہلکاروں کے ذریعے غیر قانونی کارروائیوں کیلیے احتسابی نظام موجود ہے۔ مفاد پرستوں کے فضول الزامات سے فوجیوں کی عزت کو داغدار کیا جارہا ہے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق ادارہ حسد سے اپنے افسروں اور سپاہیوں کی حفاظت کرے گا۔  ادارے پر لگائے گئے بےبنیاد الزامات انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہیں۔ کسی کوبھی ادارے یا افسران کی بےعزتی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ 

آئی ایس پی آر نے کہا کہ حکومت سے درخواست کی گئی ہے معاملے کی تحقیقات کرے۔ حکومت ادارے اور افسر کیخلاف ہتک عزت پر قانونی کارروائی کرے۔ حکومت جھوٹے الزامات کے ذمہ داروں کیخلاف قانونی کارروائی کرے۔