معروف ٹی وی ڈرامہ پروڈیوسر طارق جمیل انتقال کرگئے

معروف ٹی وی ڈرامہ پروڈیوسر طارق جمیل انتقال کرگئے
کیپشن: معروف ٹی وی ڈرامہ پرڈیوسر طارق جمیل انتقال کرگئے

ایک نیوز: افسوس ناک خبر۔معروف ٹی وی ڈرامہ پروڈیوسر طارق جمیل انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق خاندانی ذرائع کاکہنا ہے کہ معروف ٹی وی ڈرامہ پروڈیوسر  مرحوم طارق جمیل کی نماز جنازہ بعد از نماز عصر جامع مسجد گلزار پاک عرب ہاؤسنگ سکیم میں فیروز پور روڈ ادا کی جائے گی۔

طارق جمیل ایک عرصہ پی ٹی وی سے وابستہ رہے ہیں۔طارق جمیل پراچہ کا شمار صرف بہترین اداکاروں میں ہی نہیں بلکہ کامیاب پروڈیوسرز میں بھی ہوتا ہے۔

طارق جمیل نے  اپنے کیریئر کا آغاز پی ٹی وی کے سیٹ ڈیزائنر کے طور پر کیا مگر وہ ایک بہترین پروڈیوسر کے طور پر جانےگئے، انہوں نے پہلا ڈرامہ 'آنچ' بنایا جسے کافی مقبولیت ملی۔

اس کے بعد انہوں نے اداکاری کے شعبے میں بھی قدم رکھا اور خوب داد سمیٹی، ان کے مشہور ڈراموں میں دل مومن، سات پردوں میں، پیار نام کا دیا، اڑان اور محبت چھوڑ دی میں نے شامل ہیں۔

سینئر اداکار کے انتقال کی افسوس ناک خبر کو دیگر اداکاروں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیا اور ان کی مغفرت کی دعا کی ہے۔