بغاوت پر اکسانے کا کیس،شہبازگل کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

shahbaz gill on court
کیپشن: shahbaz gill on court

ایک نیوز نیوز: شہبازگل تھانہ کوہسارپولیس نےڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ میں پیش کیا۔عدالت نے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر کے جمعہ کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔

ڈاکٹر شہباز گِل کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پیش کیا گیا، ڈیوٹی مجسٹریٹ عمر شبیر نےکیس کی سماعت کی.

اسلام آباد پولیس کی جانب سے شہباز گِل کے 14 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی بھی جبکہ شہباز گل کے وکیل فیصل چوہدری نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت کی۔

یہ بھی پڑھیں:ادارے ہماری جان ہیں،کبھی اداروں کیخلاف بات نہیں کی: شہباز گل

 بعد ازاں عدالت نے پولیس اور شہباز گل کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کی منظوری دے کر پولیس کے حوالے کردیا۔عدالت نے شہباز گل کو دوبارہ جمعہ کو طلب کر لیا ہے۔

 عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور اسلام آباد پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ پولیس نے میڈیا کو کمرہ عدالت میں جانے سے روک دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیا کو کورج کی اجازت نہیں ہے۔جج کا حکم ہے کہ میڈیا کو اندر آنے کی اجازت نہ دی جائے۔

صحافی نے سوال کیا کہ اداروں کے خلاف بیان دینا آپ کی پارٹی پالیسی تھی کیا؟

شہباز گل نے کہا ادارے ہماری جان ہیں کبھی ان کے خلاف نہیں بولے۔

شہباز گل پر تھانہ کوہسار میں اداروں کے خلاف مبینہ غداری سمیت سنگین نوعیت کے 10 مقدمات درج ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے شہباز گل کی گرفتاری کو اغوا قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔