سابق امریکی صدر اوباما کورونا وائرس کا شکار

سابق امریکی صدر اوباما کورونا وائرس کا شکار
واشنگٹن: سابق امریکی صدر باراک اوباما کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کئے گئے بیان میں بارک اوباما نے اپنے کورونا وائرس ٹیسٹ کے مثبت آنے کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ کچھ دنوں سے ان کے گلے میں خارش تھی لیکن وہ اب بہتر محسوس کررہے ہیں۔
بارک اوباما نے بتایا کہ شکر ہے کہ انہوں نے اور اہلیہ نے کورونا ویکسین کی بوسٹر شاٹس بھی لگوائی ہوئی تھیں جس کی وجہ سے اہلیہ مشیل اوباما کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔
انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کیسز کم ہوں یا زیادہ، آپ لازمی ویکسین لگوائیں۔