وزیراعظم کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ زخمی ہوگئیں

وزیراعظم کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ زخمی ہوگئیں
لندن:وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ زخمی ہوگئیں۔
انسٹاگرام پر جمائما نے اپنی زخمی حالت میں ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کی ناک اور بائیں آنکھ کے نچلے حصے پر واضح نیل دیکھا جاسکتا ہے ۔
جمائما نے اپنی تصویر کے ساتھ کوئی کیپشن درج کرنے کے بجائے ایموجیز کے ذریعے ہی مداحوں کو صورتحال سمجھانے کی کوشش کی جس کے بعد ایموجیز دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ جمائما کو چوٹ اسکینگ کرتے ہوئے لگی۔
جمائما کی پوسٹ وائرل ہوتے ہی پاکستان سمیت غیر ملکی مداح بھی ان کی جلد صحتیابی کی دعا کررہے ہیں۔