عمران خان کی دھمکیوں اور باتوں میں کوئی نہ آئے ، حمزہ شہباز

عمران خان کی دھمکیوں اور باتوں میں کوئی نہ آئے ، حمزہ شہباز
لاہور:پاکستان مسلم لیگ(ن)پنجاب کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان اپنا ذہنی توازن کھو چکے، ان کے دماغ کا خانہ خالی ہے،عمران خان کی دھمکیوں اور باتوں میں کوئی نہ آئے، اسلام آباد کی انتظامیہ کو کہنا چاہتا ہوں کہ ووٹ دینا ہر ممبر کا آئینی حق ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی نیب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا کہنا تھاکہ عمران خان اپنا ذہنی توازن کھو چکے ہیں، ان کے دماغ کا خانہ خالی ہے، اور اب اپنے بیانات میں مخالفین کو دھمکیاں دے رہے ہیں اور گالم گلوچ کررہے ہیں، عمران خان کی دھمکیوں اور باتوں میں کوئی نہ آئے۔
اسلام آباد کی انتظامیہ کو کہنا چاہتا ہوں کہ ووٹ دینا ہر ممبر کا آئینی حق ہے، اگر کسی ادارے نے عمران خان کے کہنے پر کوئی حرکت کی تو اس ادارے کے خلاف کاروائی کریں گے۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اب پاکستانی عوام نہیں چھوڑے گی، پاکستانی قوم بہت پہلے سے ہی عدم اعتماد کرچکی ہے، اس کی مثال ضمنی الیکشن ہے، بلدیاتی نتائج میں بھی عوام اپنا فیصلہ دے چکے ہیں، ان سب چیزوں سے لگتا ہے کہ عوام عدم اعتماد کب کی کرچکی ہے۔