قوم برائی کے خلاف 27 مارچ کو نکلے: وزیراعظم کا اہم پیغام

قوم برائی کے خلاف 27 مارچ کو نکلے: وزیراعظم کا اہم پیغام
اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کا قوم سے اہم خطاب میں کہا کہ قوم برائی کے خلاف 27 مارچ کو نکلے۔
عوام جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہوں، لوگوں کو خریدا جارہا ہے، اسے ہمیں روکنا ہوگا، چور اکٹھے ہوکر منتخب نمائندوں کے ضمیر خرید رہے ہیں۔
اللہ مسلمانوں کو حکم دیتا ہے کہ اچھائی کے ساتھ کھڑے ہونا ہے، حکم ہے کے بدی اور برائی کے خلاف کھڑے ہوں،چاہتا ہوں قوم میرے ساتھ 27 تاریخ کو نکلے۔
ایک منٹ سے بھی کم پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ڈاکؤوں کا ٹولہ 30 سال سے ملک کو لوٹ رہا ہے، اور پیسہ باہر بھیج رہا ہے، چاہتا ہوں قوم میرے ساتھ 27 تاریخ کو نکلے۔