مانگا منڈی ،لیگی رہنما کا بیٹا فائرنگ سے زخمی

مانگا منڈی ،لیگی رہنما کا بیٹا فائرنگ سے زخمی
لاہور: مانگا منڈی کے علاقے میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما و چیئرمین طارق بٹ کے بیٹے کونامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا ۔
بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے لیگی رہنما چیئرمین طارق بٹ کے بیٹے اسامہ بٹ کو اندھا دھند فائرنگ کر کے زخمی کیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔
اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیںموقع پر پہنچ گئیں جنہوںنے زخمی کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ زخمی کی حالت بھی تشویشناک ہے ۔ابتدائی معلومات کے مطابق ملزمان سے اسامہ بٹ کی تلخ کلامی ہوئی تھی ۔