ول اسمتھ کی اہلیہ جاڈا کا بھی ردِ عمل سامنے آ گیا

ول اسمتھ کی اہلیہ جاڈا کا بھی ردِ عمل سامنے آ گیا
نیویارک :امریکی اداکار ول اسمتھ کی اہلیہ، اداکارہ جاڈا پنکیٹ کی جانب سے کامیڈین کرس راک کی جانب سے خود کا مذاق بنائے جانے پر ردِ عمل دیا گیا ہے۔جاڈا پنکیٹ کی جانب سے ا پنے ا نسٹا گرام اکائونٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں اْن کا کہنا ہے کہ ’یہ وقت شفا یابی کا ہے اور میں اس کے لیے تیار ہوں۔
ایلوپیشیا بیماری میں مبتلا جاڈا پنکیٹ کی جانب سے شیئر کی گئی اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں اْنہیں مداحوں کی جانب سے حوصلہ رکھنے اور مضبوط رہنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔اس سے قبل ول اسمتھ کی والدہ کیرولین اسمتھ کی جانب سے بھی اس واقعے پر رِدّ عمل دیا گیا تھا جس میں اْن کا کہنا تھا کہ’ول اسمتھ بہت ہی سیدھا اور خوش مزاج انسان ہے، یہ پہلی بار ہوا ہے کہ انہوں نے ول اسمتھ کو اس حالت میں دیکھا، اسمتھ کی زندگی میں پہلی بار ہی یہ موقع آیا ہوگا کہ اس نے کسی کو یوں سر عام مْکا مارا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ول اسمتھ کے بیٹے جیڈن کی جانب سے اپنے والد کے اس عمل پر ردِ عمل دیتے ہوئے لکھا گیا تھا کہ ’اور ہم اسی طرح کرتے ہیں۔واضح رہے کہ آسکر ایوارڈ کی تقریب میں سامنے آنے والے اِن مناظرکو جہاں دنیا بھر میں کوریج دی گئی وہیں فنکار برادری بھی اپنی رائے کا اظہار کر رہی ہے، کچھ فنکاروں کا وِل اسمتھ کے عمل کی جانب جھکاؤ دیکھا جا رہا ہے تو کچھ کرس راک کو مظلوم ٹھہرا رہے ہیں۔