کوروناوائرس،ملک بھر میں مزید2افراد دم توڑ گئے

کوروناوائرس،ملک بھر میں مزید2افراد دم توڑ گئے
اسلام آباد:مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میںمزید 2 افراد جاں بحق ہو گئے،اموات30349تک پہنچ گئیں، گذشتہ24 گھنٹوں میں194 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔
نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں ایکٹیوکیسز کی تعداد 8 ہزار 591 ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 136 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد شفا پانے والے افراد کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 85 ہزار 609 ہو گئی ۔ گزشتہ روز 27 ہزار 492 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں 2 کروڑ 74 لاکھ 42 ہزار 945 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔
کورونا سے متاثر 432 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔این سی او سی کے مطابق پنجاب میں 5 لاکھ 4 ہزار 962 کیسز، سندھ میں 5 لاکھ 75 ہزار 109 ، خیبرپختونخوا 2 لاکھ 18 ہزار 988 جکہ بلوچستان میں 35 ہزار 471 کیسز رپورٹ ہوئے ۔
اسلام آباد ایک لاکھ 35 ہزار 58، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 700 کیسز سامنے آئے جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 43 ہزار 261 ہو گئی ۔این سی او سی کے مطابق2 اموات کے بعد ملک بھرمیں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہزار 349 تک پہنچ گئی ۔