لاہور میں سفاک بیٹے نے ماں کو بے دردی سے قتل کر دیا

لاہور میں سفاک بیٹے نے ماں کو بے دردی سے قتل کر دیا
لاہور :لاہور میں سفاک بیٹے نے ماں کو بے دردی سے قتل کر کے اعتراف جرم کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق باٹاپور کے علاقے میں 45 سالہ خاتون کے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا۔ ماں کا قاتل بیٹا نکلا جس نے واردادت کو ڈکیتی مزاحمت کا رنگ دینے کی کوشش کی تھی۔ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا کا کہنا ہے کہ فرزانہ بی بی کا قاتل 18 سالہ بیٹا حسن نتھا ملزم حسن کو اپنی والدہ کے کردار پر شک تھا اور اسی بنیاد پر چھری کے وار سے والدہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ ملزم نیدوران تفتیش اعتراف جرم بھی کر لیا ہے ملزم نے والدہ کے قتل کو ڈکیتی مزاحمت کا رنگ دینے کی کوشش کی تھی۔ایس پی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور واقعے سے متعلق مزید تفتیش کی جارہی ہے اس حوالے سے ابتدائی چواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔