عدم اعتماد پر ووٹنگ روکنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

عدم اعتماد پر ووٹنگ روکنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
اسلام آ باد: عمران خان کی جانب سے جلسے میں لہرائے گئے دھمکی آمیز خط کے معاملے پر سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائرکردی گئی۔ سپریم کورٹ میں درخواست سید طارق بدر نامی شہری نے دائر کی۔ درخواست میں وزیراعظم عمران خان،چیئرمین نیشنل سکیورٹی کونسل، وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا۔
درخواست گزار نے وزارت دفاع،وزارت قانون، اسپیکر قومی اسمبلی اورالیکشن کمیشن کو بھی فریق بنایا۔ سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں خط کی تحقیقات ہونے تک عدم اعتماد پر ووٹنگ روکنے کی استدعا کی گئی۔ سیاسی جماعتوں کے خلاف فارن فنڈنگ پرعدم اعتماد جمع کرانے کی تحقیقات کی بھی استدعا کی گئی۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ فارن فنڈنگ ثابت ہوجائیتومتعلقہ سیاسی جماعتوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ درخواست میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دکھائے گئے خط کی تحقیقات کا حکم دینے کی استدعا کی گئی اور کہا گیا کہ عوام کو ذہنی تنا سے نکالنے کیلئے فوری مداخلت کی ضرورت ہے،دھمکی آمیز خط انتہائی حساس اور سنجیدہ معاملہ ہے۔