تمام بینک زکٰوۃ کٹوتی کے باعث عوامی لین دین کیلئے بند

تمام بینک زکٰوۃ کٹوتی کے باعث عوامی لین دین کیلئے بند
اسلام آباد: ملک بھر میں آج تمام بینک زکوٰۃ کٹوتی کے باعث عوام لین دین کے لیے بند ہیں۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق تمام بینک آج عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے۔ زکوٰة کٹوتی کی وجہ سے آج تمام بینک عوامی لین دین نہیں کریں گے۔
سیونگ، نفع نقصان، دیگر منافع دینے والے کھاتوں سے آج زکوٰۃ کٹوتی کی جارہی ہے ۔حکومت نے رواں سال زکوۃ کا نصاب 88927 روپے مقرر کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق نصاب سے کم رقم والے اور غیر مسلم افراد کے کھاتوں سے زکوۃ کی کٹوتی نہیں ہوگی۔