واٹس ایپ پروفائل کی معلومات کو چھپانا ممکن

واٹس ایپ پروفائل کی معلومات کو چھپانا ممکن
نیویارک:دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی مقبول ترین مسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پروفائل کی معلومات کو چھپانا اب ممکن ہو گیا ہے۔
واٹس ایپ نے پرائیویسی کی جدید سیٹنگز متعارف کرائی ہیں جس کے بعد اب صارفین اپنی پروفائل کی معلومات مخصوص رابطوں سے چھپاسکیں گے۔
اینڈرائیڈ کے بیٹا ورژن 2.21.23.14 میں اپ ڈیٹ کے بعد اب صارفین ان کانٹیکٹس کا انتخاب کرسکیں گے جو ان کی پروفائل پکچر، لاسٹ سین اور اکاؤنٹ کی معلومات دیکھیں گے۔
واٹس ایپ نے یہ اپ ڈیٹ چار ماہ قبل جاری کی تھی لیکن اس کی رسائی مخصوص صارفین تک ہی محدود تھی البتہ ایپ نے یہ متعارف کرادی ہے۔
لاسٹ سین کے آپشن میں اگر آپ اپنے کسی کانٹیکٹ کو لاسٹ سین دیکھنے کی فہرست سے خارج کرتے ہیں تو آپ بھی ان کا لاسٹ سین نہیں دیکھ سکتے لیکن یہ اصول پروفائل فوٹو اور معلومات پر لاگو نہیں ہوگا۔