عمران خان نے گزشتہ روز سویلین مارشل لا نافذ کیا، شہباز شریف

عمران خان نے گزشتہ روز سویلین مارشل لا نافذ کیا، شہباز شریف
اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان نے گزشتہ روز سویلین مارشل لا نافذ کیا۔عمران خان اور حواریوں نےآئین کی واضح خلاف ورزی کی۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گزشتہ دن ملکی تاریخ میں سیاہ دن تھا۔گزشتہ دن تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر لکھا جائے گا ۔عمران خان نے گزشتہ روز سویلین مارشل لا نافذ کیا ۔عمران خان اور حواریوں نےآئین کی واضح خلاف ورزی کی ۔
ان کا کہنا ہے کہ 24مارچ کو اسپیکر نےعدم اعتماد کی تحریک کو جمع کیا،اگر اعتراض تھا تو اسے اپنے دفتر میں ہی مسترد کرتے۔تحریک کو ہر صورت ووٹنگ کے لیے پیش کیا جانا تھا۔
انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کی فسطائی سوچ غالب آئی اور ڈپٹی اسپیکر کو آلہ کار بنایا۔عمران خان اور ٹولے نے گزشتہ روز آئین شکنی کی ۔24مارچ کو اسپیکر نے عدم اعتماد کو ایجنڈا میں شامل کیا ۔اگر آرٹیکل 5 کے زمرہ میں کوئی چیز آرہی توایجنڈا میں کیوں شامل کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ 7مارچ کو اگر امریکہ کی طرف سے مراسلہ آیا تھا۔ تحریک جمع کراتے وقت اعتراض کیوں نہیں اٹھایا۔عمران خان اور ٹولے نے آئین کو توڑا اور جمہوریت کو مسخ کردیا ۔
انہوں نے کہا ہے کہ عدالت عظمٰی نے کہا کوئی ماورائے آئین اقدام نہ اٹھایا جائے۔ماورائے آئین اقدام تو وزیر اعظم، صدر اور اسپیکر اٹھا چکے تھے۔
چند روز پہلے اٹارنی جنرل نے کہا تھا ووٹرز کو جانے دیں گے،ٹی وی پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ ووٹنگ ہوگی۔
ان کا کہنا ہے کہ سفیر اسد خان نے ٹویٹ کیا 16 مارچ کو امریکی سیکریٹری ڈونلڈ لو نے دعوت دی۔اگر 7 مارچ کو کوئی میٹنگ ہوئی تو 16 مارچ کی دعوت کا شکریہ کس بات کا؟