کیا کمیٹی نے 197 ارکان کو غدارقرار دیا؟بلاول نے ترجمان پاک فوج سے وضاحت مانگ لی

کیا کمیٹی نے 197 ارکان کو غدارقرار دیا؟بلاول نے ترجمان پاک فوج سے وضاحت مانگ لی
اسلام آباد:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ترجمان پاک فوج سے سوال کیا ہے کہ کیا این ایس سی اجلاس میں 197 ارکان قومی اسمبلی کو غدار اور غیر ملکی سازش کا حصہ قرار دیا گیا؟
بلاول بھٹو نے ٹوئٹ میں لکھا کہ سابق وزیراعظم اپنی بغاوت کا جواز غیر ملکی سازش کوقراردے رہے ہیں، کیا دفتر خارجہ یا وزارت دفاع غیر ملکی سازش سے متعلق کوئی شواہد پیش کرسکتی ہے؟ کیا 7 سے 27 مارچ کے درمیان کوئی سرکاری خط وکتابت ہوئی ہے؟
بلاول بھٹو نے لکھا کہ یقینا اس سازش کو بجائے سفارتی مراسلے کے ہماری ایجنسیوں کے ذریعے بے نقاب ہونا چاہیے، عمران خان کی انا پاکستان سے زیادہ اہم نہیں ہے۔