چیمپئنز لیگ، کوارٹر فائنل لیگ ون میں لیور پول اور مانچسٹر سٹی نے اپنے اپنے میچ جیت لئے

چیمپئنز لیگ، کوارٹر فائنل لیگ ون میں لیور پول اور مانچسٹر سٹی نے اپنے اپنے میچ جیت لئے
لندن:یوئیفا چیمپئنز لیگ، کوارٹر فائنل لیگ ون میں لیور پول نے بینفیکا اور مانچسٹر سٹی نے اٹیلیٹکو میڈرڈ کو شکست دے دی۔
اینفیلڈ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ لیور پول نے بینفیکا کو 1 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی، فاتح ٹیم کی طرف سے کونٹے، سیڈیو مانے اور لوئس دیاز نے ایک، ایک گول کیا۔
دوسرے کوارٹر فائنل لیگ ون میں مانچسٹر سٹی نے اٹیلیٹکو میڈرڈ کے خلاف سخت مقابلے کے بعد 0-1 سے کامیابی حاصل کی، مانچسٹر سٹی کی جانب سے واحد اور فیصلہ کن گول کیون ڈی برائن نے کیا۔