وزیراعلیٰ پنجاب نے شعبہ صحت کے تین نئے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شعبہ صحت کے تین نئے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ عثمان بزدار نے سروسز ہسپتال کے نئے ایمرجنسی ٹاور و ٹراما سنٹر کا سنگ بنیاد رکھ دیا ۔اس موقع پر وزیراعلی عثمان بزدارنے کہا کہ سروسز ہسپتال کے نئے ایمرجنسی ٹاور و ٹراما سنٹر کی تعمیر پر تقریبا 5ارب روپے لاگت آئے گی، نئے ایمرجنسی بلاک اور ٹراما سنٹر بننے سے 800بستروں کا اضافہ ہوگا، ٹراما سنٹرز اور نئے ایمرجنسی بلاک میں سٹیٹ آف دی آرٹ طبی سہولتیں فراہم کریں گے، یہ منصوبے لاہور کی بڑھتی ہوئی آبادی کو مد نظر رکھ کر ترتیب دیئے گئے ہیں۔
وزیراعلی عثمان بزدار نے حضرت حمید الدین حاکم سرجیکل کمپلیکس شیخ زید میڈیکل کالج / ہسپتال کا بھی سنگ بنیاد رکھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ 7.6ایکڑ اراضی پر تعمیرہوگا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ظاہر پیر، رحیم یار خان میں ہب اینڈسپوک ماڈل کے تحت پائلٹ پراجیکٹ کا بھی سنگ بنیاد رکھا، منصوبے کے تحت ظاہر پیر، رحیم یار خان میں میڈیکل سینٹر بنے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تینوں منصوبوں کو جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ ہیلتھ کی بہتری کیلئے ہماری حکومت نے تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ دیا، قومی صحت کارڈپنجاب کے ہر خاندان کو مل چکا ہے۔عثمان بزدار 400ارب روپے کا یہ منصوبہ اپنی مثال آپ ہے۔عثمان بزدار سیاسی و انتظامی ٹیم کو شعبہ صحت کی بہتری کیلئے اقدامات پر شاباش دیتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں