صدر نے الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کے انعقاد کے لیے خط لکھ دیا

صدر نے الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کے انعقاد کے لیے خط لکھ دیا
اسلام آباد:ایوانِ صدر کی جانب سے الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق خط لکھ دیا گیا ہے۔خط میں الیکشن کمیشن کو قومی اسمبلی کی تحلیل کے 90 دن میں الیکشن کرانے کیلئے تاریخ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خط کے متن کے مطابق قومی اسمبلی کے انتخابات کیلئے اسمبلی کی تحلیل کے 90 دن کے اندر انتخابات کرانا ہوتے ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان کیلئے الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت الیکشن کمیشن سے مشاورت ضروری ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم کی ایڈوائس پر صدر عارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی تھی۔