بھارتی انتہا پسندوں کے مسلمانوں کی املاک پر حملے، درجنوں گھروں کو آگ لگا دی

بھارتی انتہا پسندوں کے مسلمانوں کی املاک پر حملے، درجنوں گھروں کو آگ لگا دی
کرولی: بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع کرولی میں ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کی املاک پر حملے کر کے توڑ پھوڑ کی اور درجنوں گھروں کو آگ لگا دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بڑی تعداد میں ہندو انتہا پسندوں نے ضلع کرولی میں مسلمانوں کی املاک پر حملے کیے، گھروں اور گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی اور کئی گھروں کو آگ لگا دی۔کرولی میں ہندو بلوائیوں کے مسلمانوں کے گھروں پر دھاوے کے باعث لگائے گئے کرفیو میں 7 اپریل تک توسیع کر دی گئی ہے اور ضلع بھر میں انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی گئی ۔
پاکستان کی جانب سے مسلمانوں کے گھروں میں توڑ پھوڑ اور جلانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے انتہا پسندوں نے مسلمانوں کے 40 سے زائد گھروں میں توڑ پھوڑ کی لیکن بھارتی ریاستی مشینری عوام کی جان و مال کے تحفظ میں ناکام رہی۔