عمران خان کا حال دیکھ کر وزیراعظم بننے کا سوچ بھی نہیں سکتا‘ اعجاز اسلم

عمران خان کا حال دیکھ کر وزیراعظم بننے کا سوچ بھی نہیں سکتا‘ اعجاز اسلم
کراچی :معروف اداکار اعجاز اسلم نے کہا ہے کہ وہ عمران خان کا حال دیکھ کر وزیراعظم بننے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔
ایک ٹی وی پروگرام میں نگران وزیراعظم بننے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اعجاز اسلم نے کہا کہ ایسا کبھی ہو نہیں سکتا اور نہ وہ بننا چاہیں گے کیونکہ وہ عمران خان کا حال دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا حال ہم دیکھتے ہیں کہ وہ بے چارے کتنے زیادہ پریشان رہتے ہیں۔ میزبان کے مسلسل استفسار پر اعجاز اسلم نے کہا کہ میں جاکر اعلان کروں گا کہ کل آپ سے ملاقات کروں گا۔
اس سوال کہ کوئی چیز ختم کرنے کا اختیار ملے تو آپ کیا کریں گے پر اعجاز اسلم نے کہا کہ وہ یک طرفہ کہانی کو ختم کرنا چاہیں گے۔ بہترین اداکار اور اداکارائوں کے بارے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مردوں میں فیصل قریشی، نعمان اعجاز جبکہ اداکارائوں میں عائزہ خان اور صبا قمر شامل ہیں۔