عمران خان نے سازش میں ملوث مزید دو ممالک کے نام بتادئیے

عمران خان نے سازش میں ملوث مزید دو ممالک کے نام بتادئیے
ایک نیوز نیوز: امریکا کے علاوہ اورکون تھے؟ عمران خان نے اپنی حکومت گرانے کی سازش میں ملوث مزید دو ملکوں کےنام بتادئیے.
سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بونیر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے علاوہ ہندوستان اور اسرائیل بھی ہماری حکومت گرانے کی سازش میں ملوث تھے۔
بھارت اور اسرائیل چاہتے ہیں پاکستان کمزور ہو اور ٹوٹے۔ امریکا بھی پاکستان کو مضبوط نہیں دیکھنا چاہتا۔بیرونی سازش کے تحت یہ امپورٹڈ حکومت ہم پر مسلط ہوئی۔ صدر نے چیف جسٹس کو خط لکھا کہ اس مراسلے کی تحقیقات ہونی چاہیے۔
سابق وزیراعظم نے کہا جب ہماری حکومت گرائی گئی تو ہندوستان کے میڈیا میں خوشی منائی گئی۔ شریف خاندان کے بھارت کی بزنس کمیونٹی سے گہرے تعلقات ہیں، نوازشریف نے کبھی مودی کیخلاف ایک بات نہیں کی۔ مودی پاکستان کے آرمی چیف کو دہشتگرد اور نوازشریف کو دوست کہتا ہے۔ ہندوستان سمجھتا ہے اب ایسی حکومت آگئی ہے کہ پاکستان کنٹرول میں آگیا ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ ڈونلڈ لو نے کہا عمران خان کو ہٹاؤ گے تو چیری بلاسم آئے گا۔ آصف زرداری کو پیسے کی بیماری ہے۔ آصف زرداری پیسہ دیکھتا ہے تو اس کی کانپیں ٹانگنا شروع ہوجاتی ہیں۔