اوکاڑہ: ممکنہ سیلاب، دریائے راوی پر ریسکیو اینڈ فلڈ ریلیف کیمپ قائم

اوکاڑہ: ممکنہ سیلاب، دریائے راوی پر ریسکیو اینڈ فلڈ ریلیف کیمپ قائم
کیپشن: Okara: Possible floods, rescue and flood relief camp set up on Ravi river

ایک نیوز: ریسکیو 1122 اوکاڑہ نے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کےلیے دریائے راوی پر ریسکیو اینڈ فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دیے جبکہ متاثرین کے انخلاء کےلیے کشتیاں بھی پہنچا دی گئیں۔ 

ریسکیو ذرائع کے مطابق دریائے راوی میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی جانب سے ریسکیو اینڈ فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دیے گئے۔ گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول گوگیرہ میں فلڈ ریلیف کیمپ قائم کیا گیا۔ 

ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ سیلاب آنے کی صورت میں لوگوں کے انخلاء کےلیے ٹھٹھ بھٹیاں کے مقام پر کشتیاں بھی پہنچا دی گئیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ غلام مصطفیٰ کے ہمراہ فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا۔ 

بعد ازاں جندراکہ بند کا بھی دورہ کرتے ہوئے دریا میں پانی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ غلام مصطفیٰ نے ریسکیو 1122 کی جانب سے کیے گئے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔