حویلی لکھا میں ضلعی انتظامیہ کا فلڈ ریلیف کیمپ قائم

حویلی لکھا میں ضلعی انتظامیہ کا فلڈ ریلیف کیمپ قائم
کیپشن: Flood relief camp of district administration established in Haveli Lakha

ایک نیوز :دریائے  ستلج میں   95027کیوسک پانی کی ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کردیاگیا۔حویلی لکھا میں ضلعی انتظامیہ کا فلڈ ریلیف کیمپ قائم کردیا۔

 ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دیے گئے۔ فلڈ ریلیف کیمپوں کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ذیشان حنیف اور اسسٹنٹ کمشنر دیپال پور مجاہد ظفر نے ہیڈ سلیمانکی کا وزٹ کیا  اور انتظامات کا جائزہ لیا ۔

  ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ نے  دریائے ستلج میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی