کبھی امریکا مخالف نہیں رہا : عمران خان

کبھی امریکا مخالف نہیں رہا : عمران خان
ایک نیوز نیوز: سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں کبھی امریکا مخالف نہیں رہا ۔ سی پیک منصوبے پر کام کورونا کی وجہ سے رکا ہوا تھا۔نہیں پتہ حکومت کس صورت حال میں ملک چھوڑ کر جائے گی۔موجودہ حکومت کیلئے الیکشن جیتنا ناممکن ہے بلکہ ان کیلئے تو انتخابی مہم چلانا بھی مشکل ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت پر لفظی گولہ باری کرتے ہوئے کہا ہم الیکشن کی تیاری کررہے ہیں۔ یہ الیکشن کمیشن کیساتھ ملکر دھاندلی کی تیاری کررہے ہیں۔ دھاندلی کے بغیر یہ جیت نہیں سکتے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ یہ لوگ این آراوٹو لیتے لیتے اداروں کو تباہ کردیں گے۔ان کی حکمت عملی صرف کرپشن کیسز ختم کرناہے۔ایف آئی اے،نیب اور پارلیمنٹ کو ختم کردیا گیا۔یہ ججوں کی ویڈیو بنا کر انہیں بلیک میل کرتے ہیں۔ جج ارشد ملک بھی ان کی اسی حرکت کا شکار ہوئے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف بڑی سازش ہوئی ہے۔موجودہ حکومت کےپاس معیشت کی بہتری کیلئے کوئی پلان نہیں تھا۔