"کھمبے اتار لو"۔۔ نوجوانوں کی مزاحیہ قوالی سوشل میڈیا پر بے حد مقبول

ایک نیوز نیوز: سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ جسے صارفین کی جانب سے کافی سراہا جارہا ہے۔
اس ویڈیو میں نوجوان ملکی حالات کی تصویر پیش کرتے ہوئے پنجابی زبان میں قوالی گارہے ہیں۔ سیاسی وابستگی سے بالاتر یہ مزاحیہ قوالی لوگوں کو بے حد پسند آرہی ہے۔
اس قوالی کے بول کچھ یوں ہیں:۔۔
عافیہ صدیقی کو رہا نہیں کرواسکے ، چلو کوئی بات نہیں
ڈرون حملے بھی نہیں رکوا سکے، چلو کوئی بات نہیں
کالا باغ ڈیم نہیں بنایا، چلو کوئی بات نہیں
اگر ریل گاڑی نے بھی پٹڑی پر نہیں چلنا ، تو اس ریل کی پٹڑی کو بھی اتار لو
اتار لو اتار لو ۔۔ کھمبے اتار لو۔۔
ویڈیو دیکھیے: