ون ڈے رینکنگ: پاکستان بھارت کو پیچھے دھکیل کرچوتھے نمبر پر براجمان

ون ڈے رینکنگ: پاکستان بھارت کو پیچھے دھکیل کرچوتھے نمبر پر براجمان
ایک نیوز نیوز:-ویسٹ انڈیز کے خلاف کلین سوئپ کے بعد پاکستان کی ون ڈے رینکنگ میں بہتری نظر آنے لگی۔

گرین شرٹس نے گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کو تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں 53 رنز سے شکست دیکر کلین سوئپ مکمل کیا تھا۔ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کے بعد پاکستان کی ون ڈے رینکنگ میں بہتری نظرآئی .
آئی سی سی کی جانب سے تازہ ترین ون ڈے رینکنگ جاری کی گئی جس میں پاکستان نےانڈیا سے چوتھی پوزیشن چھین لی اور گرین شرٹس 106 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر آگئی .
ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ کا پہلا نمبر ہے جبکہ انگلینڈ دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہے.