دریائے ستلج گنڈاسنگھ کے مقام پر  ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری

دریائے ستلج گنڈاسنگھ کے مقام پر  ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری
کیپشن: Rescue and relief operation is underway at Sutlej Gandasingh river

ایک نیوز :دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے پرریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں 211 افسران و اہلکاران حصہ لے رہے ہیں۔

 ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید  کاکہنا ہے کہ ممکنہ سیلابی علاقوں سے 3500 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے ۔ریسکیو آپریشن کے دوران 900 افراد کو ریسکیو کیا جا چکا ہے۔ریلیف کیمپوں میں آنے والے افراد کی سہولیات کا خصوصی خیال رکھا جائے۔انسانی جانوں کو بچانے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ممکنہ سیلابی علاقوں سے لوگوں کا جلد از جلد انخلا یقینی بنایا جائے ۔  ضلعی انتظامیہ کو ریسکیو ٹیموں کی تعداد بڑھانے کا حکم دیدیا۔

پی ڈی ایم کے مطابق  گنڈا سنگھ والا کے مقام پر دریائے ستلج میں پانی کی سطح 20 فٹ  سے تجاوز کر گئی۔گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کا اخراج 70700 کیوسک ہے۔ تلوار پوسٹ پر پانی کی سطح 9.20 فٹ ہے۔ اس وقت دریائے ستلج میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔دریائے ستلج میں 150,000 کیوسک پر درمیانے اور 300,000 کیوسک پر اونچے درجے کا سیلاب ہو گا۔دریائے ستلج میں درمیانے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔
ریلیف کمشنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تلوار پوسٹ پر مرکزی امدادی کیمپ قائم کیا گیا ہے۔بھکی والا ، مستے کی ، فتح والی ، ماہی والا اور چندا سنگھ کے دیہاتوں میں بھی ریسکیو کیمپس قائم ہیں۔صوبائی کنٹرول روم سے تمام تر صورتحال کی مانیٹرنگ جاری ہے، سستی کا مظاہرہ کرنے والے ذمہ دران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔