جدہ:مارکیٹ میں ہولناک آتشزدگی،کروڑوں کاسامان خاکستر

جدہ:مارکیٹ میں ہولناک آتشزدگی،کروڑوں کاسامان خاکستر
کیپشن: جدہ:مارکیٹ میں ہولناک آتشزدگی،کروڑوں کاسامان خاکستر

ایک نیوز: سعودی عرب کے شہر جدہ میں واقعہ مارکیٹ میں ہولناک آتشزدگی سےمارکیٹ کاوسیع حصہ جل گیا،کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے ساحلی شہرجدہ میں کاروباری مارکیٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے وسیع وعریض حصے کواپنی لپیٹ میں لے لیا۔مارکیٹ میں نئی اور پرانی اشیاء کی درجنوں دکانیں جل گئیں۔

سعودی فائربریگیڈ کی درجنوں گاڑیوں نے آگ بجھانے کےعمل میں حصہ لیا،تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملیں جبکہ آگ لگنے کی وجوہات کے بارے میں تفتیش کا عمل شروع کردیا گیا۔