نگران وزیراعظم کی گلگت بلتستان سیاسی قیادت  کو تعاون کی یقین دہانی

نگران وزیراعظم کی گلگت بلتستان سیاسی قیادت  کو تعاون کی یقین دہانی
کیپشن: Caretaker Prime Minister's assurance of support to Gilgit-Baltistan political leadership

ایک نیوز:نگران وزیراعظم انوار الحق کاکٹر نے گلگت بلتستان کی سیاسی قیادت کو وفاق کے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-12/news-1694535577-5109.mp4

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت گلگت بلتستان کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں گلگت بلتستان کی کابینہ نے وزیراعظم کو مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں گلگت بلتستان میں گندم کی پیداوار پر سبسڈی کی عدم فراہمی کا معاملہ بھی زیرِ بحث آیا۔

 وزیراعظم نے حکومتی سبسڈی پر انحصار کرنے کی بجائے مقامی قابلِ کاشت زمین کی زرعی استعداد کو مکمل طور پر بروئے کار لا کر خود انحصاری بڑھانے پر زور دیا ۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑکاکہنا تھاکہ ملک کے تمام شعبوں کو اپنی توجہ اور توانائی خود انحصاری پیدا کرنے پر مرکوز کرنی ہو گی تاکہ ملکی معیشت بحالی کے رستے پر گامزن ہو سکے۔

اجلاس کے دوران  نگران وزیراعظم کو گلگت بلتستان میں پولیس کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے تجاویز پیش کیں کی گئیں۔

 گلگت بلتستان کابینہ نے وزیراعظم کو گلگت میں سرمایہ کاری اور کاروبار میں ترقی لانے کے لئے بھی تجاویز دیں۔

 وزیراعظم نے اجلاس میں متعلقہ حکام کو گلگت بلتستان کی معاشی بحالی کے لیے جامع حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کاکہنا تھا کہ  گلگت بلتستان کے بیشتر مسائل کا حل علاقے میں سرمایہ کاری سے منسلک ہے ۔ پاکستان کے شہریوں کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے۔ مذہب کے نام پر انتشار پھیلانا ناقابلِ برداشت ہے اور ایسے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

 قبل ازیں  نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ  دو روزہ گلگت بلتستان پہنچ گئے جہاں انہوں نے گلگت میں یادگار شہدا کا دورہ کیا۔

 رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ گلگت بلتستان پہنچنے پر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے نگران وزیراعظم انوار لحق کاکڑ کا استقبال کیا ۔ انہوں نے یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ پڑھی اس موقع پر انہیں سلامی دی گئی۔  بعدازاں انہوں نے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی علی شاہ سے بھی ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

 چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے   مختلف امور پر نگران وزیراعظم کو بریفنگ دی،انوارالحق کاکڑ  نے  گلگت اورہنزہ کی سیاسی قیادت اور مقامی عمائدین سے ملاقاتیں بھی کی، نگران وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں بچوں سے ملاقات کی اور بچوں کے ہاتھوں سے بنے ہوئے مختلف  ماڈل کا بھی معائنہ کیا، طلبا نے اپنے ماڈل سے متعلق وزیراعظم کا آگاہ کیا  جس پر وزیراعظم نے بچوں کے ماڈل کو سراہا اور خوب داد دی  وزیر داخلہ سرفراز بگٹی، وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی، بھی  وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔