ہیلتھ کارڈ پروگرام کے بحٹ میں ریکارڈ اضافہ کیا گیا ،اویس لغاری

ہیلتھ کارڈ پروگرام کے بحٹ میں ریکارڈ اضافہ کیا گیا ،اویس لغاری
ایک نیوز نیوز:لاہور ،صوبائی وزیر پنجاب اویس لغاری نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں کہا کہ بجٹ میں متوسط طبقے کوریلیف دیا گیا ہے۔ہیلتھ کارڈ پروگرام کے بحٹ میں اضافہ کیا گیا جبکہ سستےآٹے کے لیے 200ارب روپےمختص کئے گئے ہیں ۔
اویس لغاری نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے کثیر رقم مختص کی گئی ہے ، بحٹ میں ہم نے عوام کو ریلیف فراہم کیا۔
غریب عوام کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے.
صوبائی وزیر نے کہا کہ غریب عوام کو سپورٹ کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، نئے بجٹ میں سبسڈی کے مختلف ریلیف پروگرام رکھے گئے ہیں۔
بہترین سفری اور تعلیم کی سہولیات کو ترجیح دی گئی ہے، پنجاب میں پانی کی قلت سے زرعی شعبہ متاثر ہوا ہے ۔