کانگووائرس: رحیم یار خان میں ایک مریض ہلاک، تین بیمار

کانگووائرس: رحیم یار خان میں ایک مریض ہلاک، تین بیمار
ایک نیوز نیوز: کانگووائرس پاکستان پہنچ گیا۔ رحیم یارخان میں ایک مشتبہ مریض کے دم توڑنے اور تین افراد کے بیمار ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔
شیخ زاید اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہےکہ اسپتال میں کانگو وائرس کے3 مشتبہ مریض زیرعلاج ہیں۔
دوسری جانب محکمہ صحت نے بتایا ہےکہ وائرس کی تصدیق کے لیے مریضوں کےنمونے قومی ادارہ صحت کوبھیج دیےگئے ہیں۔
یاد رہے کہ کانگو وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والا مرض ہے ،کانگو وائرس مختلف جانوروں مثلاً بھیڑ، بکری، گائے، بھینس اور اونٹ کی جلد میں پایا جاتا ہے۔
کانگو وائرس سے متاثرہ جانور ذبح کرنے کے دوران کسی شخص کے ہاتھ میں کٹ لگ جائے تو یہ وائرس انسانی خون میں شامل ہو جاتا ہے۔
کانگو وائرس کا مریض تیز بخار میں مبتلا ہوتا ہے اور اسے سردرد، متلی، قے، بھوک میں کمی، کمزوری، منہ میں چھالے اور آنکھوں میں سوجن ہوتی ہے۔