کانگو بخار سے متعلق ایڈوائزری جاری

کانگو بخار سے متعلق ایڈوائزری جاری
ایک نیوز نیوز:قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے کانگو بخار سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

این آئی ایچ نے کانگو بخار کی روک تھام کے لئے متعلقہ اداروں کو ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عیدالاضحی میں کانگو کے خطرے کے پیش نظر چوکنا رہیں۔
قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ بیماری کی منتقلی کو روکنے کے لئے اقدامات ضروری ہیں کیونکہ کانگو بخار،
ایک خاص قسم کے وائرس سے ہونے والی بیماری ہے جو متعدد جانوروں کے بالوں میں چھپی چیچڑیوں میں پایا جاتا ہے۔