پاکستان میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ

پاکستان میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ
ایک نیوز نیوز:ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور شرح ڈیڑھ فیصد سے تجاوز کرگئی ہے۔
قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیسز کی شرح 1.53 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کراچی میں کوویڈ مثبت کیسز کی شرح 10.08 فیصد اور حیدرآباد میں 16.67 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اسلام آباد میں مثبتیت کی شرح 2.27 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ لاہور میں انفیکشن کی شرح 1 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ میرپور، آزاد کشمیر میں مثبتیت کی شرح 5.26 فیصد، مردان میں 3.39 فیصد اور ایبٹ آباد میں 1.2 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 13 ہزار 300 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 204 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ صوبہ سندھ میں کورونا کے زائدہ کیسزز دیکھے گئے ہیں۔ این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تاہم 66 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں رواں سال مئی میں اومیکرون کے تازہ ترین سب ویرینٹ کا پہلا کیس رپورٹ ہوا تھا۔ نیا ذیلی قسم پوری دنیا میں Covid-19 انفیکشن کی تازہ ترین لہر کے لیے ذمہ دار ہے۔