سوزوکی کی مقبول ترین موٹرسائیکل کی پروڈکشن روکنے کا فیصلہ

پی این این نیوز: پٹرول کی بڑھتی قیمتیں ۔پاک سوزوکی موٹر کارپوریشن نے پاکستان میں مقبول ترین موٹرسائیکل سوزوکی جی ایس 150 کی پروڈکشن روکنے کا فیصلہ کرلیا ۔
کمپنی کے ذرائع ک کہنا ہے کہ پاک سوزوکی موٹرز اپنی مقبول ترین موٹرسائیکل جی ایس 150 کی پروڈکشن روک کر اس کی جگہ پر 125 سی سی موٹر سائیکل متعارف کرانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ منصوبے کو ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی دوسری جانب سوزوکی موٹر سائیکل ڈیلرز کا کہنا ہے کہ سوزوکی کمپنی کو اینی سی کے ڈی (کمپلیٹلی ناکڈ ڈاؤن) موٹرسائیکل کٹس درآمد کرنے میں مشکل کا سامنا ہے کیونکہ ڈالرکی غیر مستحکم ریٹ ۔ نقل وحمل کے اخراجات میں اضافہ اور بڑھتی ہوئی پٹرول کی قیمتیوں کے باعث مشکلات کا سامنا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں