عامر خان کی تیز بارش میں بیٹے کے ساتھ فٹبال کھیلنے کی ویڈیو وائرل

عامر خان کی تیز بارش میں بیٹے کے ساتھ فٹبال کھیلنے کی ویڈیو وائرل
ایک نیوز نیوز:ممبئی،بالی ووڈ معروف اداکار عامر خان کا اپنے بیٹے آزاد خان کے ساتھ بارش میں فٹ بال کھیلتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عامر خان کے پراڈکشن کے انسٹاگرام اکاونٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں ان کے بیٹے آزاد خان کے ہمراہ تیز بارش میں فٹبال کھیلتے دیکھاگیا۔
ویڈیو میں یہ نہیں بتایا گیا کہ عامر خان بیٹے کے ساتھ کہاں فٹبال کھیل رہے ہیں لیکن ویڈیو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اداکار اپنی بلڈنگ کے کمپاونڈ میں ہی تیز بارش کے دوران فٹبال کھیل رہے ہیں۔



ویڈیو کے کیپشن میں لکھاتھا کہ تیز بارش اور بہت زیادہ تفریح ، عامر خان اور آزاد بارش میں فٹبال سیشن انجوائے کرتے ہوئے۔