حکومت پاکستان کا کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کا فیصلہ

حکومت پاکستان کا کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کا فیصلہ
ایک نیوز نیوز: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہےکہ کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات امن کے لیے اور آئین کے تحت ہوں گے۔

وزیراعظم ہاؤس میں پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ طے پایا ہےکہ ٹی ٹی پی سے مذاکرات آئین پاکستان کے ماتحت ہوں گے اور یہ مذاکرات پارلیمنٹ کی گائیڈ لائنزکے مطابق ہوں گے۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان آئے روز نئے شوشے چھوڑ رہے ہیں،اب خرم دستگیر کے بیان کو لیکر گفتگو کررہے ہیں۔آپ کے بنائے جھوٹے کیسوں کو ختم کرنا ہمارا حق ہے۔ نیب اصلاحات کے بعد اب 90 دن کا ریمانڈ نہیں ہوگا، 90 دن کا ریمانڈ نہ ہونےکا فائدہ اب تحریک انصاف کے لوگوں کو ہوگا۔