باکسرعامرخان اوران کی اہلیہ کو لوٹنے والے تین افراد گرفتار

باکسرعامرخان اوران کی اہلیہ کو لوٹنے والے تین افراد گرفتار
ایک نیوز نیوز: لندن پولیس نے پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان اور ان کی اہلیہ کو اسلحے کی نوک پر لوٹنے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
پینتیس سالہ سابق ورلڈ چیمپئین باکسر عامر خان نے اپریل میں ٹویٹر پر لکھا تھا کہ تین ڈاکوئوں نے مشرقی لندن کے علاقے ہائی روڈ لٹن میں اسلحے کی نوک پر ان سے ان کی بہتر ہزار پائونڈ مالیت کی گھڑی چھین لی تھی۔اس موقع پر ان کی اہلیہ فریال بھی ان کے ساتھ موجود تھیں۔
رپورٹ کے مطابق لندن پولیس نے اس ڈکیتی کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے
پولیس کے مطابق ڈکیتی کے دوران کوئی زخمی ہوا نہ گولی چلائی گئی۔
ملزمان کی عمر پچیس سال، چوبیس سال اور بیس سال بتائی جاتی ہے اور تینوں تاحال پولیس کی حراست میں ہیں۔