ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
ایک نیوز نیوز: پنجاب اورخیبرپختونخوا کے کچھ علاقوں میں آج بھی بارش کاامکان ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کی پیشگوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں مری، گلیات اور جہلم میں بعد از دوپہر بارش ہو سکتی ہے، خیبرپختونخوا میں کوہستان، مانسہرہ، بالاکوٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
گزشتہ شام شہر قائد میں طوفانی ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی تھی، بارش کے بعد کئی مقامات پر پانی جمع ہوگیا۔ انتظامیہ کی جانب سے نکاس کا کام جاری ہے۔ بارش کے باعث مختلف حادثات میں 2 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان، کشمیراورملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے 30 جون سے مون سون کا نیا اسپیل تھرپارکر سے سندھ میں داخل ہونے کی پیش گوئی کردی ہے۔
رپورٹس کے مطابق شدید بارشوں سے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں۔ بلوچستان میں حادثات میں 6 افراد جاں بحق جبکہ خیبر پختونخوا میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔