کراچی: بوٹ بیسن کے قریب سمندر میں7 افراد ڈوب گئے

کراچی: بوٹ بیسن کے قریب سمندر میں7 افراد ڈوب گئے
ایک نیوز نیوز: کراچی کے علاقے کلفٹن میں بوٹ بیسن پر کے قریب سمندر میں 7 افراد کے ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سمندر میں ڈوبنے والے 7 افراد میں سے سے 1 کی لاش کو جبکہ 3 کو بے ہوشی کی حالت میں نکالا گیا، 3 تاحال لاپتہ ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز 2 افراد بے نظیر بھٹو پارک کے قریب سمندر میں ڈوب گئے تھے، جن میں سے ایک کی شناخت سیف اللّٰہ کے نام سے ہوئی تھی۔
رات گئے ایدھی اور چھیپا کے غوطہ خوروں نے دونوں کو ڈھونڈا لیکن اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن صبح تک ملتوی کر دیا گیا۔
اس موقع پرڈوبنے والے افراد کے رشتے دار اورعزیز و اقارب میں سے 5 افراد سمندر میں ڈوبنے والے افراد کی تلاش میں خود ہی کود گئے اور پانی میں پھنس گئے۔
انہیں بچانے کیلئے ایدھی اور چھیپا کے غوطہ خور پہنچ گئے جن میں سے 1 شخص کی لاش اور 3 افراد کو بیہوشی کی حالت میں پانی سے نکالا گیا۔
تین افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے صبح سویرے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔