لاہور: نجی ائرلائنز کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا،جہاز کا انجن تباہ

لاہور: نجی ائرلائنز کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا،جہاز کا انجن تباہ
ایک نیوز نیوز: لاہور ایئرپورٹ قومی ایئرلائن پی آئی اے کے طیارے سے ایک بار پھر پرندہ ٹکرا گیا،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پی آئی اے حکام کے مطابق لاہورکے علامہ اقبال ائیرپورٹ پر قومی ایئرلائن پی آئی اے کے طيارے سے پرندہ ٹکرا گیا،پرندہ ٹکرانے پر طيارے نے لاہور ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔
پی آئی اے حکام کے مطابق حادثے کی شکار پرواز پی کے 258 شارجہ سے 168 مسافروں کو لے کر لاہورآرہی تھی، کہ لینڈنگ کے دوران طيارے کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا، تاہم کپتان نے مہارت سے جہاز کو ائیرپورٹ پر اتارلیا۔
حکام نے مزید بتایا ہے کہ پرندہ ٹکرانے سے جہاز کا انجن ناکارہ ہوگیا اور پرواز کے قابل نہ رہا خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران لاہور ائیرپورٹ پر4 سے زائد طیارے پرندہ ٹکرانے کا شکار ہوچکے ہیں اور خوش قسمتی سے چاروں حادثات میں اب تک کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔