جانوروں میں لمپی اسکن؛خیبرپختونخوا میں قربانی کرنا مشکل ہوگیا

جانوروں میں لمپی اسکن؛خیبرپختونخوا میں قربانی کرنا مشکل ہوگیا
ایک نیوز نیوز: خیبرپختونخوا میں 2 ماہ میں لمپی اسکن کے 5 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ،کے پی کے میں قربانی کرنا مشکل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی لائیو اسٹاک ڈاکٹرعالم زیب نے کہا کہ مویشیوں میں لمپی اسکن کے کیسز سامنے کے بعد انتظامیہ ویٹرنری ٹیم کی مدد سے ترکی سے درآمد ویکسین کے 50 ہزارٹیکے جانوروں کو لگوا چکی ہے، لپمی اسکن سےمویشیوں میں شرح اموات ایک سے 5 فیصد تک ہے جبکہ لمپی اسکن سے متاثرہ جانور کا گوشت اور دودھ قابل استعمال ہے، تاہم اس بیماری سے مویشیوں میں دودھ کی پیداواراور کھال متاثر ہوتی ہے البتہ لمپی اسکن جانوروں سے انسانوں کو منتقل نہیں ہوتی ہے۔
ڈاکٹر عالم زیب کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں 2 ماہ میں لمپی اسکن کے 5 ہزار 341 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، بیماری کی روک تھام کے لیے بین الاضلاعی اور بین الصوبائی سرحدوں پر 56 چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں اور چیک پوسٹوں پر جانوروں کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جا رہی ہے۔