پی این این نیوز:اکشے کمار کی آنے والی فلم ’رکشا بندھن‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہےاور ٹریلر جاری ہونے کے بعد یہ فلم پاکستانیوں کی تنقید کا نشانہ بن گی ۔
لیکن ٹریلر جاری ہونے کے بعد یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ ناظرین کا فوری ردعمل یہ ہے کہ یہ پاکستانی فلم ‘لوڈ ویڈنگ’ سے کچھ حد تک متاثر ہے۔
لالی ووڈ فلم “لوڈ ویڈنگ” 2019 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس میں سپر اسٹار فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔
ناظرین کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں آئیڈیاز کی کمی ہو رہی ہے، ایک کے بعد ایک پاکستانی فلموں، گانوں اور میوزک ویڈیوز کاپی کی جارہی ہے ۔ اور اب سوشل میڈیا پر یہ بحث جاری ہے کہ بالی ووڈ اداکار اکشے کمار ک ٹوئٹر پر خاتون صحافی نے اکشے کمار کی فلم کو پاکستانی فلم لوڈ ویڈنگ کا چربہ قرار دیدیا اور بالی ووڈ پر پاکستان کی مزید فلموں کی کہانی چوری کرنے کا الزام بھی عائد کردیا۔
خاتون نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ایسا لگتا ہے کہ اکشے کمار کی آنے والی فلم نبیل قریشی کی فلم لوڈ ویڈنگ سے بہت زیادہ متاثر ہوکر بنائی گئی ہے کیونکہ یہ پہلا موقع نہیں جب انہوں نے نبیل کے کام کو نقل کیا ہو۔
کی فلم رکشا بندھن نبیل قریشی کی فلم لوڈ ویڈنگ کا چربہ ہے ۔انہوں نے مزید لکھا کہ اس سے قبل نبیل قریشی کی مشہور فلم ایکٹر ان لا کا مشہور الیکٹرک سٹی کیس شاہد کپور کی فلم بتی گل میٹر چالو میں ہو بہو نقل کیا گیاتھا۔
بعدازاں فلم لوڈ ویڈنگ کے ہدایتکار نبیل قریشی نے بھی اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ بھارتی فلم پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’لوڈ ویڈنگ پرو میکس ؟؟ یا لوڈ ویڈنگ دکھانا بھائی ۔۔ تھوڑا اور مہنگے میں ۔
Akshay Kumar’s upcoming film seems to have ‘borrowed’ heavily from @nabeelqureshi’s #LoadWedding.
Imitation is flattery? Because this isn’t the first time they’ve copied Nabeel’s work. pic.twitter.com/nwNCgHvjX0
— Mahwash Ajaz 🇵🇰 (@mahwashajaz_) June 21, 2022
Previously Nabeel’s film #ActorInLaw’s famous “electricity case” was taken and plastered in Batti Gul Meter Chalu.
Watch @fahadmustafa26 being brilliant in this sequence https://t.co/3hE8JeQMQd pic.twitter.com/jgZZc1qase
— Mahwash Ajaz 🇵🇰 (@mahwashajaz_) June 21, 2022
Load wedding Pro Max ??? Ya load wedding dikhana bhai – thora aur expensive main. https://t.co/CTQl7U44iX
— Nabeel Qureshi (@nabeelqureshi) June 21, 2022