سنتھالی خاتون سیاستدان دروپدی مرمو بھارت کی آئندہ صدر ہوں گی

سنتھالی خاتون سیاستدان دروپدی مرمو بھارت کی آئندہ صدر ہوں گی
ایک نیوز نیوز : بھارت میں دوسری بار خاتون سیاستدان کی بطور صدر نامزدگی۔بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے قبائلی خاتون سیاستدان دروپدی مرمو کو صدارتی امیدوار نامزد کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 64 سالہ دروپدی مرمو کا تعلق ریاست اوڈیشہ کے سنتھال قبیلے سے ہے اور وہ حکومت میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہ چکی ہیں۔
دروپدی مرمو نے بطور سکول ٹیچر اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور قبائلیوں کے حقوق کے لیے بھی سرگرم رہی ہیں۔ وہ بی جے پی کے ٹکٹ پر ریاست اڑیسہ کی اسمبلی میں دو مرتبہ رکن پارلیمنٹ منتخب ہوچکی ہیں جبکہ سال 2015 میں وہ ریاست جھاڑکھنڈ کی پہلی خاتون گورنر منتخب ہوئی تھیں۔
اپنی ذاتی زندگی میں بھی دروپدی مرمو انتہائی دردناک لمحات سے گزر چکی ہیں۔ مختلف واقعات میں ان کے شوہر او دو بیٹوں کی موت واقع ہوئی تھی۔صدارتی انتخابات جیتنے پر دروپدی مرمو انڈیا کی پہلی قبائلی اور دوسری خاتون صدر ہوں گی۔