پی ٹی آئی دور کے فلاحی منصوبے ختم نہیں کرینگے:احسن اقبال

پی ٹی آئی دور کے فلاحی منصوبے ختم نہیں کرینگے:احسن اقبال
ایک نیوز نیوز: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نےیقین دہانی کرائی ہے کہ پی ٹی آئی دور کے فلاحی منصوبوں کو ختم نہیں کیا جائے گا۔
احسن اقبال نے یہ یقین دہانی ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کے دوران کرائی جہاں وہ اور مسلم لیگ ق کے سینیٹر کامل علی آغا ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئے۔
دوران پروگرام سینیٹر کامل علی آغا نے امید ظاہر کی کہ موجودہ حکومت تحریک انصاف حکومت کے فلاحی پروگراموں کوبند نہیں کرے گی۔
کامل علی آغا کے بیان کے جواب میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ تحریک انصاف حکومت کے عوامی فلاح کے پروگرام بند نہیں کیے جائیں گے وہ اسی طرح جاری رہیں گے۔