امریکی کرنسی کی قیمت میں بڑی کمی

امریکی کرنسی کی قیمت میں بڑی کمی
ایک نیوز نیوز: انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے 65 پیسے سستا ہو کر 207 روپے 28 پیسہ پر فروخت ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق روپے کی قیمت ڈالر کے مقابلہ میں مستحکم ہو رہی ہے۔ بدھ کے روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 211 روپے 93 پیسے پر بند ہوا تھا۔ جمعرات کے روز کاروبار کے آغاز پر ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری دیکھنے میں آئی اور ڈالر کی قیمت 4 روپے 65 پیسے کم ہوئی جس سے ڈالر 207 روپے 28 پیسے کا ہوگیا۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ 100 انڈیکس میں 303 پوائنٹس کا اضافہ ہو چکاہے جس کے بعد 100 انڈیکس 42 ہزار 761 پوائنٹس تک پہنچ گیا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ چار سال 2018 سے 2022 تک ڈالر کی قیمت نے 79 روپے کی اونچی اڑان بھری،جو پاکستان کی تاریخ کا تیز ترین اضافہ ہے۔ اکہتر سال میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت 112 روپے کم ہوئی جبکہ گذشتہ صرف 4 سال میں 79 روپے کم ہو گئی۔ آخر میں 1947 سے رواں سال تک ڈالر کی صورت حال گراف میں ظاہر کی گئی ہے۔