یوکرین کی یورپی یونین کی رکنیت، فیصلہ آج ہوگا

یوکرین کی یورپی یونین کی رکنیت، فیصلہ آج ہوگا
eu
یوکرین کی یورپی یونین کی رکنیت، فیصلہ آج ہوگا
ایک نیوز نیوز: یورپی یونین کی یورپی کونسل کا اجلاس آج برسلز میں ہورہا ہے جس میں یوکرین کو یورپی یونین کی رکنیت دینے یا نہ دینے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی اس سلسلے میں لابنگ کرنے کے لیے برسلز میں موجود ہیں۔
دوسری جانب روس یوکرین جنگ کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق روسی افواج نے سٹرٹیجک اہمیت کے حامل شہر لسیچانسک کے دومزید علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے تاکہ وہ مشرقی لوہانسک کے علاقے پر مکمل طورپر قبضہ کرسکے۔یوکرینی حکام نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔
ایک علاقائی ملٹری چیف نے کہا ہے کہ یوکرین کی فوج کا ڈوناٹسک کے پینتالیس فیصد علاقے پر کنٹرول ہے جبکہ سوسے زائد شہر اور دیہات بجلی اور گیس سے محروم ہیں۔
روسی صدر ولادی میرپیوٹن نے کہا ہے کہ مغرب کی پابندیوں کے بعد روس اپنی تجارت کارخ اپنے بین الاقوامی قابل اعتبار پارٹنرز برازیل ، انڈیا ، چین اور جنوبی افریقہ کی جانب موڑ رہا ہے۔انہوں نے یہ بات مذکورہ ممالک کے اتحاد برکس کے ورچول سربراہ اجلاس سے ویڈیو کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہی۔